ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کا نوجوان کھلاڑی تیسرے مرحلے کے پروکبڈی مقابلہ جات میں بنگلورو بلس ٹیم میں شامل

بھٹکل کا نوجوان کھلاڑی تیسرے مرحلے کے پروکبڈی مقابلہ جات میں بنگلورو بلس ٹیم میں شامل

Wed, 26 Jul 2017 18:25:28    S.O. News Service

بھٹکل:26/جولائی (ایس اؤنیوز)ملکی کھیل میں پرو کبڈی نامی ٹورنامنٹ کافی مشہور و مقبول ہوتاجارہاہے، اس کے تیسرے سیزن کے مقابلوں کی شروعات ہونے والی ہے، کبڈی کے شائقین اپنے من پسند ٹیموں اور کھلاڑیوں کے نا م اور تصاویر کو لے کر ان کے کھیل کے انتظار میں ہیں، اس دوران بنگلورو بُلس ٹیم کے لئے منتخب ہوئے بھٹکل کے ایک 19سالہ نوجوان مقابلہ کے انتظار میں ہے۔

یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کے ہڈین کے مکین ہریش شنکر نائک ہی وہ نوجوان ہے جو اس مرتبہ کے پروکبڈی میں قومی سطح پر اپنے کھیل کا مظاہرہ دکھائیں گے۔ نجی زندگی کی بات کریں تو ہریش کے والد مزدوری کرتے ہیں تو والدہ گھر کے کام میں مصروف رہتی ہیں، گھر میں ایک غیر شادی بہن ہے۔ بیلکے ہائی اسکول میں تعلیم پانے کے دوران ہی کبڈی کا شوق ہریش میں جاگزیں ہواتھا، آج وہی شوق اس کو اس مقام پر لایا ہے۔ اس کی ترقی میں سرپن کٹا اسپورٹس کلب کی طرف سے مقامی سطح پر کبڈی کھیلنے والے ہریش کو کھیل بورڈ کے تعاون سے دھاروارڈ کے کھیل ہاسٹل میں جگہ ملی اور وہیں پی یو سی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ کوچر ڈاکٹر ایشور نے ہریش کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے قومی سطح کےانڈر19ٹورنامنٹ میں کرناٹکا کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملتے ہی تجربے کے ساتھ مواقع بھی ملنے لگے ۔ ہریش کے کھیل کو دیکھ کر ایس بی ایم ٹیم کے رمیش نے اس کا بھرپور تعاون کیا ہے۔ فی الحال ہریش گدگ میں بی اے کے فائنل ائیر میں زیر تعلیم ہے۔

گذشتہ سال بنگلورو بلس ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہریش کو میدان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ امسال بھی ہریش 10لاکھ روپیوں کے لئے بنگلورو بلس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ متعلقہ ٹیم میں کافی سنئیر اور ماہرکھلاڑی ہیں۔ ٹیم کے کپتان روہیت کمار کا ہریش پر کافی اعتماد ہے جس کی بنیاد پر کہا جارہاہے کہ اس مرتبہ ہریش کو ضرور موقع ملے گا۔

ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے رائیڈر ہریش نے کہاکہ ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں موقع اتنی آسانی نہیں ملتا، میں بھی موقع کے انتظار میں ہوں، اگر موقع ملا تو ضرور اپنے جوہر دکھانے کی بات کہی۔ ہریش کی قابلیت کو دیکھتےہوئے بھٹکل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن کبڈی کے میدان میں بھٹکل کانام قومی سطح پر ضرور روشن کرے گا۔


Share: